ریاض ..... قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے کالم نگار اور السحیمی پر پابندی عائد کر کے اس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ۔ سبق نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ mbc ٹی وی پر ایک پروگرام میں سحیمی نے اذان اور نماز کے بارے میں غلط خیالات کا اظہار کیا تھا جس پر عوام الناس میں شدید بے چینی پھیل گئی تھی ۔ عوام الناس کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ مذکورہ کالم نگار کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے جس کے نامناسب جملوں سے لاکھوں افراد کو تکلیف پہنچی ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے تمام اخبارات میں مذکورہ کالم نگار پر پابندی عائد کر دی گئی ۔