احد رفیدہ میں شراب کی بھٹی دریافت
عسیر .... احد رفیدہ فور س کے گشتی دستے نے شراب کشید کرنے والی ایک بھٹی دریافت کرلی۔ نامعلوم افراد چلا رہے تھے۔ شراب درختوں کے نیچے چھپائے ہوئے تھے۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ احد رفیدہ میں سیکیورٹی فورس کے گشتی دستوں کے کمانڈر کرنل عبدالرحمان الخریص نے آپریشن کی ہدایت جاری کی تھی۔ بھٹی الازمہ روڈ پرکمشنری کے مشرق میں بنائی گئی تھی۔ ایتھوپیا کے شہری چلا رہے تھے۔