Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نئی دہشتگرد تنظیمیں قائم کرنے والا ہے، الجبیر

ریاض .... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے خبردار کیا ہے کہ ایران نئی دہشتگرد تنظیمیں قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کا ایٹمی معاہدہ کالعدم سا ہوچکا ہے۔ الجبیر نے امریکی چینل سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران حزب اللہ کے طرز کی مزیددہشتگرد تنظیمیں قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ الجبیر نے توجہ دلائی کہ ایران اور یورپی ممالک کے درمیان تجارتی لین دین کا مطلب پاسداران انقلاب کو کھلے چیک فراہم کرنے جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی تعمیر نو سے متعلق کویتی کانفرنس میں عراق سے کئے جانے والے سرمایہ کاری کے ایک تہائی وعدے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کئے ہیں۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ قطر کے ساتھ بحران جی سی سی کے دائرے میں حل ہوجائیگا۔ قطر نے اب تک جتنے اقدامات کئے ہیں ناکافی ہیں۔
 

شیئر: