Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کے بلوچ علیحدگی پسندوں سے خفیہ مذاکرات؟

لندن ... چین اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے درمیان سی پیک کے تحفظ کے لئے خفیہ مذاکرات جاری ہیں۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے مذاکرات کے بارے میں علم رکھنے والے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا کہ چین 5 سال سے بلوچ علیحدگی پسندوں کے ساتھ خاموشی سے مذاکرات کر رہا ہے ۔ چینی حکومت براہ راست رابطے کررہی ہے۔ پاکستانی حکام مذاکرات کی تفصیلات سے لاعلم ہیں ۔ سی پیک کے تحت چین پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ زیادہ تر سی پیک پراجیکٹس بلوچستان میں ہیں۔ چینی حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا تاہم پاکستان میں چینی سفیر نے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی تھی کہ بلوچ جنگجو سی پیک کےلئے اب خطرہ نہیں رہے۔

شیئر: