Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میری شادی کے وقت عمران کا بشری سے رابطہ تھا ،ریحام

 
 
 
  لندن...تحریک انصاف کے سربراہ کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان نے مجھے بشری بی بی کے بارے میں دھوکے میں رکھا۔ عمران خان کوئی سچا شخص نہیں ۔ واضح رہے کہ عمران خان نے جمائما گولڈ اسمتھ کو طلاق دے کر ریحام خان سے شادی کی تھی ۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو میں ریحام خان نے یہ بھی دعوی کیا کہ عمران کے بشری بی بی کے ساتھ3 سال سے رابطے تھے ۔ریحام نے یہ بھی کہا کہ عمران کی بشری بی بی سے شادی2 ماہ پہلے ہی ہوچکی تھی میں جانتی تھی کہ ان کی شادی یکم جنوری کو ہوئی ہے ۔ اب انہوں نے باضابطہ اعلان کیا ۔ یہی کچھ میری شادی کے موقع پر بھی ہو اتھا ۔ ہماری شادی کے2 ماہ بعد اس کا اعلان کیا گیا ۔
مزید پڑھیں:عمران خان ولیمہ بنی گالہ میں کریں گے

شیئر: