Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریتک پاپڑ بیچنے لگے

بالی وڈ کے اداکار ریتک روشن پاپڑ بیچنے لگے۔ ریتک روشن کی ایک نئی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سائیکل پرٹوکرا رکھے  پاپڑ فروخت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔یہ تصویر ان کی نئی فلم کے سیٹ سے لی گئی ہے وہ ان دنوں فلم ' سپر30' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔اس فلم میں وہ معروف ماہر ریاضیات آنند کمار  کا   حقیقی کردار  ادا  کر رہے ہیں۔ یہ فلم اگلے برس 25جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی ہیروئن ڈرامہ اداکارہ  مرونل ٹھاکرہیں جو بالی وڈ ڈبیو کررہی ہیں۔
 

شیئر: