نئی دہلی۔۔۔۔کیرالہ کی ہادیہ نے سپریم کورٹ میں ایک بار پھر کہا کہ وہ اپنے شوہر شافین جہاں کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے۔ ہادیہ نے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ کے سامنے حلف نامہ دائر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلمان ہے اور مسلمان ہی بن کر شو ہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ اس نے اپنی مرضی سے مذہب اسلام قبول کیا ہے۔ہادیہ نے عدالت سے درخواست کی کہ اسے آنے جانے کی آزادی دی جائے۔واضح ہوکہ گزشتہ سال ہادیہ نے اسلام قبول کرتے ہوئے شافین جہاں سے شادی کرلی تھی جس کے بعد ہادیہ کے والداشوکن نے عدالت سے اپیل کی تھی۔کیرالہ ہائیکورٹ نے اسے معاملے کو ’’لو جہاد ‘‘ کا نام دیکر شادی منسوخ کردی تھی جس کے بعدہادیہ کے شوہر شافین نے اس معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
مزید پڑھیں :- - - - -فحاشی پر مجبور کرنیوالے ماں، باپ پر مقدمہ