’’ہائی وے ‘‘ کو 4 سال مکمل
جمعرات 22 فروری 2018 3:00
بالی وڈ فلم ’’ہائی وے ‘‘کی ریلیز کو 4 سال مکمل ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ہدایتکار امتیاز علی کی فلم’’ہائی وے ‘‘ فروری 2014ء میں ریلیز کی گئی جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور رندیپ ہودا نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ فلم میں ارجن ملہوترا ، پرادیپ نگر ، درگیش کمار ، محمد کیف اور دیگر شامل تھے۔ فلم میںعالیہ بھٹ کو اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔فلم کی کہانی ایک بیماری اسٹاک ہوم سنڈروم پر مبنی ہے اور فلم میں عالیہ بھٹ اغواء ہونے کے بعد اسٹاک ہوم سنڈروم کا شکار ہوجاتی ہے ۔