امیتابھ کی آواز میں نیا گیت
بالی وڈ میں اپنی اداکاری سے مایہ ناز شہرت حاصل کرنےوالے اداکار امیتابھ بچن گلوکاری میں بھی اپنا جدا انداز رکھتے ہیں ۔حال ہی میں امیتابھ نے اپنی آواز میں نیا گیت ریکارڈ کروایاہے۔یہ گیت امیتابھ نے اپنی نئی فلم '102 ناٹ آئوٹ کیلئے بدومبا کے عنوان سے گایاہے۔ اس کی خبر امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ پر دی ہے۔