ریاض میں فجر تک جبکہ مشرقی ریجن میں ظہر تک بارش کا سلسلہ جاری
ریاض: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاض میں بارش کا سلسلہ اتوار کی فجر تک جبکہ مشرقی ریجن میں غیر یقینی موسم ظہر تک رہے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ریاض شہر کے علاوہ دوادمی، عفیف اور قرب وجوار کی کمشنریوں میں اتوار کی فجر تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ ریاض کے جنوب مشرق سمیت الخرج، لیلی اور افلاج میں بھی صبح تک بارش رہے گی جبکہ جبیل، دمام،الاحساءاور قرب وجوار کی کمشنریوں میں اتوار کی ظہر تک بارش کا سلسلہ رہے گا۔