ہواوے کمپنی کی انجوائے سیریز کے نئے اسمارٹ فون ہواوے انجوائے 8 کی تفصیلات لیک ہو کر سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، 720×1440 پکسل ریزولیوشن ، آکٹا کور پروسیسر ، 3/4 جی بی ریم اور 32/64 جی بی انٹرنل سٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جاسکے گا۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا جائے گا جس میں 20 میگا پکسل اور 13 میگا پکسل کے دو سینسر شامل ہوں گے۔فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہوگا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2900 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ فون کو گولڈ ، روز گولڈ ، کالے اور نیلے رنگ میں متعارف کروایا جائے گا۔