ریو اوپن ٹینس : ڈیاگو شوارٹزمین نے ٹائٹل جیت لیا
ریو ڈی جنیرو: ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارٹزمین نے ا سپین کے فرنینڈو ورڈاسکو کو کلے کورٹ میں2-6اور 3-6کے اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ایک گھنٹہ اور 23منٹ کے اس مقابلے میں جیت کے بعد ڈیاگو شوارٹزمین پہلی بار عالمی رینکنگ کی ٹاپ 20فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ قبل ازیںفرنینڈو ورڈاسکو اور ڈیاگو شوارٹزمین نے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں ا سپین کے فرنینڈو ورڈاسکو نے اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو 1-6 اور 5-7 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارٹزمین نے چلی کے نکولس جیری کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5-7 اور 2-6سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔