Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابحر پل کا ٹھیکہ دینے کی منظوری

جدہ...مکہ مکرمہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی او رجدہ و مکہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی وزارتی کمیٹیوں نے مسجد الحرام کے اطراف اور مشاعر مقدسہ کا جامع منصوبہ تیار کرنے کی منظوری دیدی۔ اجلاس کی صدارت گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کی۔ تفصیلات کے مطابق جدہ کے ابحر پل کا ٹھیکہ دینے کی منظوری بھی دیدی گئی۔گورنر مکہ مکرمہ کو مقدس شہر کی تعمیر نو کے منصوبے کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں مکہ مکرمہ کے سرکلر روڈ ٹو اور تھری کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ الکدوہ، النکاسہ اور الشراشف محلوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے والا کام منطقی انجام تک پہنچانے پر زور دیا گیا۔ مشاعر مقدسہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق مکہ مکرمہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور وزارت حج و عمرہ کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔
 
 

شیئر: