ریاض.... مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جدہ پولیس نے نشہ آور مشروب تیار کرکے اسکا دھندا کرنے والے 4تارکین وطن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ انکا تعلق ایشیائی و افریقی ممالک سے تھا۔شراب کشید کرنے والی بھٹی سے 131بیرل اور شراب کی700 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ گرفتار شدگان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیاگیا۔