Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بندر بن سلطان نے میڈیا سینٹر کا دورہ کیا

ریاض....مشیر ایوان شاہی سعود القحطانی نے بتایا ہے کہ شہزادہ بندر بن سلطان نے ابلاغی امور و مطالعات کے مرکز کا دورہ کیا۔ 12گھنٹے تک مرکز میں رہے۔ سربراہ ایوان شاہی خالد العیسیٰ نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انہیں مرکز کی سرگرمیوں سے مطلع کیا گیا۔ شہزادہ بندر بن سلطان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ القحطانی نے کہا کہ شہزادہ بندر کے تاثرات ہمارے لئے تمغہ اعزاز کا درجہ رکھتے ہیں۔
 
 

شیئر: