آ ٓئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ تربیتی کیمپ کیلئے21 کھلاڑی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کی تیاری کیلئے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کے لئے21 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔سابق کرکٹرجلال الدین کی سربراہی میں نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کیلئے کیمپ میں ویمنز کرکٹرز کا انتخاب کیا ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگنے والا کیمپ 8 مارچ تک جاری رہے گا ۔ ہیڈ کوچ مارک کولز کی نگرانی میں منعقدہ کیمپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں میں کپتان بسمعہ معروف، ناہیدہ خان، سدرہ امین، عائشہ ظفر، جویریہ ودود، ارم جاوید، منیبہ علی، فریحہ محمود، سدرہ نواز، ثناء میر، ندا ڈار، کائنات امتیاز، نتالیہ پرویز، وحیدہ اختر، نشرہ سندھو، غلام فاطمہ، رامین شمیم، ڈیانا بیگ، ماہم طارق، ایمن انور اور انعم امین شامل ہیں۔ ویمنز چیمپئین شپ کے دوسرے راونڈ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔سیریز کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔