جدہ :بنگلے کو کیٹرنگ بنانے والے گرفتار
جدہ... جدہ کے الروضہ محلے میں بنگلے کو کھانے تیار کرنے کی کیٹرنگ میں تبدیل کرنے والے تارکین کو گرفتار کرلیا۔ وزارت بلدیات و دیہی امور نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ مبینہ بنگلے سے 55کلو گرام غذائی اشیاءبرآمد کرکے تلف کردی گئی۔ بنگلے میں تالا ڈال دیاگیا اور وہاں کھانے تیار کرنے والے تارکین کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیا گیا۔