نیب نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کا تہیہ کرلیا؟
کراچی (صلاح الدین حیدر)قومی احتساب بیورو جس کے پہلے چیئرمین قمر زمان کو نواز شریف نے د ھمکی دی تھی کہ دےکھ لوں گا اور وہ ڈر بھی گئے تھے لےکن اب نیب کے ایک ریٹائرڈ سپریم کورٹ جج جاوید اقبا ل کی سربراہی میں کام کررہی ہے ، لگتا ہے کہ اس نے مملکت پاکستان کو بدعنوانیوں کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کا تہیہ کرلیا ۔ ایک طرح کے جہاد میں مصروف ہے۔تازہ ترین ےہ کہ نیب سینئر جرنیلوں کو اور ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دئیے تاکہ وہ ملک سے فرار نہ ہو سکیں۔ان میں سابق وزیر ریلوے لیفٹنٹ جنرل جاوید اشرف قاضی ،جنرل سعیدالظفر اور حمید حسن بٹ ، اور بریگیڈیئر اختر علی شامل ہیں۔ان سب پر سرکاری زمینوں کو کوڑیوں کے بھاو اپنے ساتھیوں، دوستوں اور وزیر اعلیٰ کے کہنے پر معمولی قیمت پر الاٹ کرکے قومی خزانے کو اربو ں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ا یک اور احتسابی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف ، ان کی اہلیہ، صہبا ،بیٹی نائلہ کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ 8مارچ کو سماعت کے لئے منظور کرلیا ۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے دست راست احد چیمہ اور ان کے قریبی ترین ساتھی کو توگرفتار کرلیا گیا ۔ اسی طرح ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کی ضمانت کی منسوخی کے بعد ایف آئی اے نے گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ۔ یہ سب کچھ پاکستان میںا یک عجیب سی بات ہے جہاں صرف چپراسی ، ےا پٹواری ےا معمولی کلرک کو ہی پکڑ جاتا رہا تھا لےکن اب بڑی مچھلیوں کا بھی شکار ہونا شروع ہوگیا۔ شاید پاکستان کی قسمت بدلتی نظر آرہی ہے پھر کروڑوں لوگوں کی فریاد اللہ تعالیٰ نے سن لی ہے۔آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی اور ان کے ذاتی ملازم ڈاکٹر عاصم جو 489ارب روپے ہڑپ کرنے کے الزام میں کافی عرصے تک قید میں رہے ۔ اب کچھ عرصے سے ضمانت پر ہیں، پرفرد جرم عائد کرنے کے لئے ضمنی ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا گیا ۔گویا جھاڑو پھرنے والی ہے۔ صاف نظر آرہا ہے، اب اگر کوئی بھونچال آہی جائے ےا دنیا ہی تبدیل ہوجائے تو اور بات ہے ورنہ آج کے حالات کے تحت تو بہت سے لوگ حوالات میں جاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اللہ کرے ایسا ہی ہو ، بڑے بڑے لوگوں نے اپنے عہدے سے فائدہ اٹھا کر ملک کو کھوکھلا کردیا ۔ قومی خزانے کو برباد کردیا۔ ملک کی معیشت تباہ حال ہوگئی لےکن ےہ سارے لوگ ٹھاٹ سے لندن ،پیرس، امر یکہ ، میں گلچھڑے اڑا رہے ہیں۔ کہتے ہیں ناں کہ اللہ کی رسی دراز ضرور ہوتی ہے لےکن اےک مرتبہ جب کھینچ جائے تو پھر کوئی اسے سزا سے بچا نہیں سکتا۔ ہماری دعا ہے کہ ایسا ہی ہو، ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے تاکہ ملک کے خزانے میں جان پڑے۔ہم بھیک مانگنے سے بچ جائیں، خود وزیر خزانہ جو کہ چھٹی پر اسپتال میں زیر علاج ہیں کا کہنا ہے کہ 200ارب ڈالر ملک کے خزانے کے ملک سے باہر بینکوں میں جمع ہیں۔ حکومت وقت کو یہ ساری دولت واپس لانا چاہئیے اور فوری طور پرتاکہ آئی ایم ایف اور دوسرے بین الاقوامی اداروں سے قرضے لینے سے بچ سکیں۔ ملک خو ش حال ہو ، انصاف کا بول بالا ہو۔