ریاض.... اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانان عالم اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کونسل سے روہنگیا مسلمانوں کیلئے انصاف کے منتظر ہیں۔ مسلمان چاہتے ہیں کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں مبتلا لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کو مصائب سے نجات دلائی جائے۔