حافلہ کی متبادل بس سروس کے نئے کارڈ
جدہ... ریاض اور جدہ شہروں میں رائج”حافلہ“ کے نظام کو الوداع کہہ کر نئی بس سروس شروع کردی۔ سواریوں کوبس میں ہی 10ریال کا کارڈ جاری کیا جارہا ہے۔ اسکے تحت بس میں موجود مشین پر پہلی بار کارڈ اسکین کرنے پر 3ریال15ھللہ کاٹ لئے جاتے ہیں۔ دوسری بار اسکین پر بھی ایسا ہی ہوتا ہے اور تیسری مرتبہ اسکین کرنے پر کارڈ مکمل ہوجاتا ہے۔ ایک مرتبہ کا کرایہ 3ریال15ھللہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ10ریال کے کارڈ پر 55ھللہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے تحت وصول کئے جارہے ہیں۔