Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینوو یوگا 730 اور یوگا 530 لیپ ٹاپ لانچ‎

لینوو کمپنی کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگریس میں یوگا 730 اور یوگا 530 لیپ ٹاپ متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔دونوں ڈیوائسز میں 8 جنریشن انٹیل کور آئی 7 پروسیسر ، این ویڈیا جی فورس گرافکس اور فل سائز کی بورڈ شامل کیا گیا ہے۔ یوگا 730 میں الٹرا ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے جبکہ یوگا 530 میں فل ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے دیا گیا ہے۔ یوگا 730 کو 13 انچ اور 15 انچ کے دو ڈسپلے آپشنز میں متعارف کرایا گیا ہے۔یوگا 530 کا ڈسپلے 14 انچ کا ہے۔ دونوں ڈیوائسز کے ساتھ لینوو ایکٹیو پین 2 کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے لیے دونوں ڈیوائسز میں فنگر پرنٹ اسکینر کو شامل کیا گیا ہے۔ یوگا 730 کی بیٹری لائف 11 گھنٹے سے زائد ہے اور ریپڈ چارجنگ کی مدد سے صارفین صرف 15 منٹ میں 2 گھنٹے کی بیٹری لائف حاصل کر سکتے ہیں۔ 13 انچ ڈسپلے اور لینوو ایکٹیو پین 2 کے ساتھ یوگا 730 کی قیمت 999 یورو جبکہ 15 انچ ڈسپلے کے ساتھ ڈیوائس کی قیمت 1099 یورو ہے اور انہیں اپریل میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔یوگا 530 کی قیمت 549 یورو ہے اور اس کی فروخت جون میں شروع ہو گی۔

شیئر: