Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معاملہ برطرفی کا نہیں، بجلی کمپنی

ریاض..... سعودی بجلی کمپنی نے واضح کیا ہے کہ40سعودی ملازمین کو برطرف نہیں کیا گیا بلکہ عارضی ملازمت کے ان کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی گئی۔ سعودی کمپنی نے اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی کہ جو مقامی شہری یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ انہیں ملازمت سے نکال دیا گیا ہے وہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ملازمت کا 4سالہ معاہدہ نہیں کیا گیا تھا۔ کمپنی اپنے ہر ملازم کے جملہ حقوق کی ادائیگی کی پابند تھی، ہے اور رہیگی۔ جن ملازمین کے معاہدوںمیں توسیع نہیں کی گئی فی الوقت کمپنی کو ان کی خدمات کی ضرورت نہیں تھی۔

شیئر: