ریسلنگ کے عالمی مقابلے اب مملکت میں
ریاض .... سعودی اولمپک کمیٹی کے چیئرمین او راسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے 10برس تک ریسلنگ کے مقابلے صرف سعودی عرب میں منعقد کرنے کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ای کیساتھ معاہدہ کرلیا۔معاہدہ ریاض میں ہوا۔ مملکت کی جانب سے ترکی آل الشیخ اور ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے وینس میکمہن نے دستخط کئے۔ معاہدے کے بموجب ریسلنگ کے مقابلے سعود ی عرب میں منعقد ہونگے۔ دنیا بھر کے مشہور ریسلر شرکت کرینگے۔ معاہدے کے تحت یہ رمبل رائل، ٹیم ٹیگ، ٹائٹلرا اور سلم کے مقابلے تاریخ میں پہلی بار مملکت میں ہونگے۔ علاوہ ازیں ڈبلیو ڈبلیو ای ماضی سے مختلف انداز میں مذکورہ مقابلوں کا انتظام کریگی۔