ویوو کانسیپٹ فون 5 مارچ کو متعارف ہوگا
ویوو کمپنی موبائل ورلڈ کانگریس میں ویوو ایپکس کونسپٹ اسمارٹ فون پیش کرنے جا رہی ہے۔اسمارٹ فون میں 5.99 انچ بیزل لیس او ایل ای ڈی ڈسپلے ، وائبریٹنگ ڈسپلے اسپیکر اور پاپ اپ سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کا ڈسپلے بیزل لیس ہے اس لیے فون کے اوپری ایج میں فرنٹ کیمرے کو جگہ دی گئی ہے جو کہ محض 0.8 سیکنڈ میں ٹوسٹر کی طرح اوپری حصے سے باہر نکلتا ہے۔ فون کی پشت پر معمول کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو بھی اسکرین کے چھوٹے حصے پر مخصوص کرنے کے بجائے اسمارٹ فون کی آدھی سکرین کو فنگر پرنٹ سکینر بنا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دو فنگر پرنٹس کو اسکین کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ آڈیو کیلئے اسمارٹ فون میں ساؤنڈ کاسٹنگ سسٹم شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے آواز حیران کن حد تک بلند کی جاسکتی ہے۔ فون کو باقاعدہ طور پر پانچ مارچ کو متعارف کرایا جائے گا۔