Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بولیاں لگائیں ،عمران خان

راولپنڈی... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ خرید وفروخت کی ماہر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے سینیٹ انتخابات میں اراکین صوبائی اسمبلی کی بولیاں لگائیں ۔ خطرہ تھا کہ یہ تحریک انصاف کے لوگوں کو بھی نہ خرید لیں لیکن میں روا یتی سیاست کی بجائے مافیاز کے سامنے کھڑا ہوں ۔ راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جب آپ نظر ئیے کے لئے نکلتے ہیں تو پھر آپ کو مشکل وقت سے گزرنا پڑتا ہے ۔ تحریک انصاف آج بہت پڑی پارٹی بن چکی ہے ۔ ملک کے اس حصے میںبھی پارٹی موجود ہے جہاں ہماری تنظیم ہی موجود نہیں ۔تحریک انصاف وفاقی جماعت ہے جبکہ پیپلز پارٹی سندھ اورمسلم لیگ ن سینٹرل پنجاب تک محدود ہو کررہ گئیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاست نہیں کر رہا ۔ ایک مافیا کے سامنے کھڑا ہوں ۔یہی وجہ ہے کہ4 سال میں مجھ پر10 مقدمات قائم کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ شریفوں اور زرداری کا 3300 ارب روپے ملک سے باہر پڑے ہیں ۔یہ میرا پیسہ نہیں لوٹا یہ عوام کی دولت ہے یہ سب مافیاز ہیں ۔ مجھے بھی خریدنے کی کوشش کی اور10 ارب روپے کی پیشکش کی ۔ یہ خریدو فروخت کے ماہر ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سینیٹ انتخابات کے لئے ممبران صوبائی اسمبلی کو خریداگیا، انکی قیمتیں لگائی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 2018 کے انتخابات میں مافیا کوعبرتناک شکست دے گی ۔
مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا،عائشہ گلالئی

شیئر: