جدہ۔۔۔یونیسکو نے انتباہ دیا ہے کہ جدہ کے تاریخی علاقے کا اندراج شہر میں ثقافتی قہوہ خانوں کے رواج کی بنیاد پر کیا گیا تھا ۔اگر قہوہ خانوں کا رواج بند ہوتا ہے تو ایسی صورت میں اندراج کی بنیاد ختم ہوجائے گی۔الوطن اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جدہ میں ثقافتی قہوہ خانوں کا رواج دن بہ دن اور سال بہ سال گھٹتا جارہا ہے۔ پہلے 67ثقافتی قہوہ خانے موجود تھے مگر اب ایک رہ گیا ہے۔ثقافتی قہوہ خانوں میں سعودی عرب کے ادیب ، دانشور اور اعلیٰ درجے کے مفکر بیٹھ کر گپ شپ کیا کرتے تھے۔