واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے اجلاس کے دوران ملک میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کیے جانے کی سختی کے ساتھ مخالفت کی حالانکہ وائٹ ہائوس میں ہونیوالے اجلاس کے دوران انہوں نے اس کی حمایت کی تھی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے 2روز قبل کانگریس کے ارکان کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران اسلحہ قوانین کو مزید سخت بنانے کی حمایت کی تھی جس پر ارکان نے سخت حیرت کا اظہار کیا تھا۔نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے صدر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک میں اسلحہ قوانین سخت کیے جانے کے حق میں نہیں ۔