شاہی ضیافت میں آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ثقافتی تقریب
شاہی ضیافت میں آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ثقافتی تقریب
اتوار 29 دسمبر 2024 18:39
نیدرلینڈز میں آئمہ کے سربراہ نے سعودی حکومت کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ فوٹو: واس
سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے شاہی ضیافت میں عمرہ زائرین کے دوسرے گروپ کے لیے ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا جس میں مختلف ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں شامل تھیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس گروپ میں 14 یورپی ممالک سے آنے والے 250 عمرہ زائرین شامل ہیں۔
زائرین نے عمرہ ادا کرنے کے علاوہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تاریخی مقامات کی زیارتیں کرنے اور خصوصی میزبانی پر سعودی قیادت اور وزارت اسلامی امور کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اسلامی امور شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی اعتدال پسندی اور بھلائی کے کاموں کے لیے پُرعزم ہے۔
مہمانوں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب کے دوران سعودی وزیر نے کہا کہ مملکت اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اور دنیا بھر میں رواداری، بقائے باہمی اور افہام و تفہیم کو فروغ دیتی رہے گی۔
شاہی عمرہ پروگرام کے نگران شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے مہمانوں سے ملاقات کے موقع پر سعودی قیادت کی جانب سے نیک تمنائیں پہنچانے کے علاوہ پروگرام کی ورکنگ کمیٹیوں کے ارکان کی خدمات اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔
وزیر اسلامی امور نے بتایا کہ ’سعودی قیادت کے تحت دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔‘
اس موقع پر شاہی مہمانوں نے اسلام کے رواداری پیغام کو فروغ دینے کے لیے مملکت کی کوششوں کو سراہا۔
شاہی مہمانوں نے سعودی وژن 2030 کے مطابق حرمین شریفین اور دیگر مقدس مقامات پر جاری نئے منصوبوں اور توسیعات کی بھی تعریف کی۔
نیدرلینڈز میں آئمہ کے سربراہ الشیخ الخمار البقاری نے سعودی حکومت اور سعودی عوام کی بھرپور مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر تقریب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الشیخ علی الزغیبی نے بتایا کہ شاہی عمرہ پروگرام کے آغاز 2014 کے بعد سے اب تک دنیا بھر کے 4500 زائرین کو عمرہ کرنے اور مسجد نبوی کی زیارت کی دعوت دی ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں