Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیر سوہو نے ایم کیو ایم چھوڑ دی ، پیپلز پارٹی میں شامل

  کراچی .. ایم کیوایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے ایک دن قبل وزیراعلیٰ ہاوس میں عشائیے میں ہی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئی تھی۔ انہوں نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے کا اعتراف کیا۔ا نہوںنے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں خواتین کی کردار کشی پر افسوس ہے ۔ ایم کیو ایم میں خواتین کی عزت نہیں ہوتی ، پریس کانفرنس میں خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک سے پردہ اٹھاوں گی۔ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر اب سندھ اسمبلی میں نہیں آوں گی۔ انہوںنے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ پورے ملک میں ہوئی ۔ ایم کیو ایم کی 5 ارکان کے نام ہی کیوں لئے جا رہے ہیں؟
مزید پڑھیں:ایم کیو ایم ختم نہیں ہوئی،فیصل سبزواری

شیئر: