Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنر 7 سی 12 مارچ کو لانچ کیا جائے گا

ہواوے آنر 7 سی اسمارٹ فون کی لانچنگ کے تاریخ سامنے آگئی ہے اور کمپنی نے تقریب کے لیے باقاعدہ دعوت نامے بھی جاری کردیئے ہیں۔ اسمارٹ فون کو 12 مارچ کو متعارف کرایا جائے گا۔ اسمارٹ فون میں ممکنہ طور پر 5.99 ایچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اوکٹا کور پروسیسر ، 3/4 جی بی ریم اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 20 میگا پکسل اور 13 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔اسمارٹ فون کی بیٹری 2900 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔کنکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، فور جی اور جی پی ایس سپورٹ دی جائے گی۔ فون کو کالے ، سنہرے اور نیلے رنگ میں پیش کیا جائے گا۔ فون کی قیمت سے متعلق کمپنی نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
 

شیئر: