14اپریل تک بینک اکاؤنٹ نیشنل ایڈریس سے منسلک کئے جائیں
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) سعودی بینکوں کی جانب سے اکاؤنٹس ہولڈرز کو اس بات کا پابند کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ کو نیشنل ایڈریس سے منسلک کریں ۔ اس ضمن میں بینکوں کی جانب سے صارفین کو موبائل ایس ایم ایس ارسال کئے جار ہے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ 14اپریل 2018ء تک اپنے بینک اکاؤنٹ اپ ڈیٹ کر لیں جس کے لئے سعودی محکمہ ڈاک کے اشتراک سے ویب سائٹ لنک http://register.address.gov.sa/ar/default.aspxجاری کیا ہے ۔ صارفین اس لنک پر اپنے گھروں کے باہر دئیے گئے 6اعداد پر مشتمل نمبر ویب سائٹ پر درج کریں جو قومی ایڈریس کہلاتا ہے ۔ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن کی ایک شرط سعودی کابینہ نے منظور کی ہے ۔ واضح رہے کہ نیشنل ایڈریس سعودی ڈاک سے رجسٹرڈ ہے جس کے ذریعے تمام معلومات نیشنل ڈیٹا سینٹر میں فیڈ ہوتی ہیں ۔ مملکت میں ہر عمار ت کے باہر 6اعداد پر مشتمل ہے حکومت کی جانب سے نمبرز الاٹ کئے گئے ہیں جن میں پہلا نمبر بلڈنگ کا ہو گا، دوسرا سڑک یا گلی جبکہ تیسرے نمبر سے شہر کی وضاحت ہو گی اس کے علاوہ باقی نمبر یونائٹیڈ کہلائے جاتے ہیں جن کے ذریعے بلڈنگ اور اس کے مالک کے بارے میں معلومات مہیا کی جا سکتی ہیں ۔ بینکوں کی جانب سے جاری ایس ایم ایس پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت میں مقیم تمام افراد جوبینک اکائونٹ ہولڈر ہیں وہ 14اپریل سے قبل اپنے بینک اکائونٹ کو نیشنل ایڈریس سے منسلک کر لیں ۔