تحفظ فراہم کیا جائے،زینب کے والد کی درخواست
لاہور ...قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی زینب کے والد حاجی امین انصاری نے سپریم کورٹ سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرائی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بیٹی کے قاتل کے اہل مسلسل ہراساں کر رہے ہیں۔ مجرم عمران کے سہولت کاروں سے تفتیش نہیں کی گئی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سہولت کاروں کو شامل تفتیش کرکے گرفتار کیا جائے۔ بعد ازاں امین انصاری نے چیف جسٹس سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ دریں اثناءمیڈیا سے بات کرتے ہوئے امین انصار ی نے کہاکہ چیف جسٹس سے ملنے آیا ہوں۔ زینب کے قاتل کو ملنے والی سزا پر مطمئن نہیں۔ مجرم عمران کو سر عام پھانسی ہی نہیں بلکہ اسے سنگسار بھی کیا جائے۔