Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے ،طاہر اشرفی

لاہور .... عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رہے گی ، قادیانیوں کے ارض الحرمین الشریفین میں سعودی عرب کے قوانین کے مطابق داخلہ پر پابندی ہے۔مرزا مسرور کا قادیانیوں کو سعودی عرب کے سفر کی ہدایت انتشار پھیلانے کی سازش ہے ۔یہ بات پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا محمد ایوب صفدر ، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا اسد زکریا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی ، انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا قادیانیت کے کفر کا متفقہ فیصلہ ہے اور کوئی بھی کافر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں داخل نہیں ہو سکتا ۔ قادیانی جماعت کے سربراہ کی قادیانیوں کو مکہ مکرمہ کا زیادہ سے زیادہ سفر کرنے کی ہدایت ارض الحرمین الشریفین میں انتشار اور فساد پھیلانے کی سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ سعودی وزارت داخلہ عمرہ اور حج فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرے گی تا کہ کوئی قادیانی دھوکہ کر کے حج اور عمرہ ویزہ حاصل نہ کر سکے۔
 

شیئر: