Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف جوتا کلب میں شامل

لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی جوتا کلب میں شامل ہوگئے۔ اتوار کولاہور میںدارالعلوم نعیمیہ میں تقریب کے دوران نوازشریف خطاب کرنے اسٹیج پر آئے تو ایک شخص نے ان پر جوتا پھینک دیا۔ جوتا ان کے کندھے پر لگا۔ چند سیکنڈز تک نواز شریف ہکا بکا رہ گئے۔لوگوں نے حملہ آور کو پکڑ لیا،اسے تشدد کا نشانہ بنایا اورسیکیورٹی کے حوالے کردیا ۔واقعہ کے بعد نواز شریف نے تقریب سے مختصر خطاب کیا اور واپس روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جوتا پھینکنے والا شخص 4 سال قبل جامعہ نعیمیہ سے فارغ التحصیل ہونے والا طالبعلم طلحہ منور ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف پر ایک شخص نے سیاہی پھینک دی تھی۔
مزید پڑھیں:خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی گئی

شیئر: