مسائی مارا، کینیا.... مشہور وائلڈ لائف فوٹو گرافر ڈان گلاٹی کئی ماہ سے مسائی مارا وائلڈ لائف پارک میں اپنے پیشے کی ضروریات پوری کرنے کی غرض سے مختلف جانوروں کی تصاویر اتارنے میں مصروف تھے۔ وہ یہ نئی تصاویر اس عنوان کے تحت اتار رہے تھے کہ وحشی اور خطرناک جانور کس طرح نقل مکانی کرتے ہیں ۔ ابھی وہ کسی سیریز کی چند تصاویر ہی اتار پائے تھے کہ انہیں شیروں او ر چیتوں کا انوکھا گروپ نظر آیا۔ یہ جانور اپنی تمام وحشت اور حیوانیت کے باوجود بڑے سلجھے ہوئے لگ رہے تھے اور جب انہوں نے انکی تصاویر اتارنے کی کوشش کی تب بھی انہیں کوئی خاص اعتراض نہیں ہوا اور وہ اس سے قدم ملا کر چلنے لگے۔ اسی دوران ایک ایسا چیتا سامنے آگیا جس کے 2سر ہیں ورنہ باقی سب جانور قدرتی حالت میں نظرآئے۔ واضح ہو کہ فوٹو گرافی کی دنیا میں بھی اس قسم کے جانوروں کو نایاب اور کمیاب سمجھا جاتا ہے۔ اسی لئے دنیا اس چیتے کی تصویر حیرت اور دلچسپی سے دیکھ رہی ہے۔ گلاٹی کا کہناہے کہ انہوں نے 2سروں والے اس چیتے کو ایک دوسرے کے ساتھ قدم ملا کر چلتے دیکھا اور انکی تصاویر اتار لیں۔ انکا کہناہے کہ شیروں اور چیتوں وغیرہ کی تصاویر اتارنا انہیں بیحد اچھا لگتا ہے اور جب کوئی اچھی تصویر ہاتھ آتی ہے تو ساری تھکن دور ہوجاتی ہے۔2سروں والے چیتے کا تعلق مسائی مارا پارک میں موجود اس قسم کے 5چیتو ںکے گروپ سے ہے۔ جسے دیکھنے کیلئے خلقت ٹوٹ پڑتی ہے تاہم سب سے زیادہ لوگ اسی 2سر والے چیتے کو دیکھتے ہیں۔