سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب
اسلام آباد... ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے لئے پولنگ مکمل ہوگئی ۔ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار سلیم مانڈوی والا اور ن لیگ اور اتحادی جماعتوںکے امیدوار عثمان خان کاکڑ کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ۔حکومتی اتحاد ڈپٹی چیئرمین کا مقابلہ بھی ہا ر گیا۔ سلیم مانڈوی والا نے 54 جبکہ عثمان خان کاکٹر نے 44 و وٹ لئے۔ حکومتی اتحاد کے2 ووٹ کم ہوگئے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے ڈپٹی چیئرمین کے لئے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دئیے۔ ایو ان میں ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگائے گئے۔ ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے قبل سینیٹ چیئرمین کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس عہدے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظفر الحق اور اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی میں مقابلہ تھا۔ صادق سنجرانی نے 57 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ، ظفر الحق کو 46 ووٹ ملے۔