اکتوبر کا ٹریلر یوٹیوب پر وائرل
رائیزنگ سن فلمز کی جانب سے ہندوستانی فلم اکتوبر کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جو اس وقت پاکستان اور ہندوستان میں یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈنگ وڈیو بنی ہوئی ہے۔ ٹریلر کو اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔ ایک لاکھ 56 ہزار صارفین نے ٹریلر کو پسند جبکہ 12ہزار نے نا پسند کیا ہے۔ فلم میں اداکار ورون دھون ، بنیتہ سندھو اور شوجیت سرکار نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔