ایران نے ایٹم بم بنایا تو ہم بھی بنائینگے، ولی عہد
ریاض ..... ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ا گر ایران نے ایٹم بم کو مزید بہتر بنایا تو ہم بھی فوری طور پر ایسا ہی کرینگے۔ امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم یہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ”مشرق وسطیٰ میں ایران کے سبب وہ کچھ ہو جو یورپ میں ہٹلر کی وجہ سے ہوا“۔ سعودی عرب کی معیشت ایران سے بہت زیادہ مستحکم ہے۔ ہم ایٹمی ہتھیار نہیں چاہتے مگر یہ بھی نہیںچاہتے کہ ایران انہی ہتھیاروں کو ترقی دے۔ اگر ایران نے ایسا کیا تو ہم اس سے پہلے ایٹمی ہتھیار بنائینگے۔