Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ستیاناس اور بیڑا غرق تھیوری نہیں چلے گی ، احسن اقبال

اسلام آباد...وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ستیاناس اور بیڑا غرق تھیوری نہیں چلے گی۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوںنے کہا کہ عوام جھوٹے پروپیگنڈے کی حقیقت جان چکے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میٹرو بس 27 کلومیٹر 30 ارب روپے میں بنی اسکے مقابلے میں 26کلومیٹر میٹروبس پشاور میں 57 ارب روپے سے بنائی جا رہی ہے۔ عمران خان بتائیں کیا کے پی کے میں کوئی بھوکا نہیں رہا ۔واضح رہے کہ عمران خان نے لاہور میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ پنجاب حکومت کو میٹرو پراجیکٹ کی پڑی ہے جبکہ بچے یہاں بھوکے مررہے ہیں ۔احسن اقبال نے کہا کہ اب عوام آپ کے جھوٹے پرو پیگنڈے کی حقیقت جان چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:اداروں سے لڑیں،اسی میں بھلائی ہے،احسن اقبال

شیئر: