ریاض.... وزارت ماحولیات و پانی کا کہناہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران برڈ فلو کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 5543 پرندوں کو تلف کیا جاچکا ہے جن کے بارے میں معمولی سا بھی شبہ تھا کہ ان میں وائرس H5N8 موجود ہوسکتا ہے۔اب تک مملکت کے مختلف شہروں سے 10459پرندوں کے نمونے حاصل کر لئے گئے جن میں سے 169میں مذکورہ وائرس پایا گیا۔