Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوتھے بین الصوبائی گیمز پشاور میں شروع

پشاور: بین الصوبائی گیمز کے چوتھے ایونٹ میں صوبوں کے مابین کھیلوں کا سب سے بڑا میدان سج گیا۔ قیوم ا سٹیڈیم میں چوتھی بین الصوبائی گیمز کی مشعل جل گئی، 1500 سے زائد کھلاڑی میڈلز کی دوڑ میں حصہ لیں گے۔ اس میگا ایونٹ میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، فاٹا اور اسلام آباد کے 1500 سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔ مختلف کھیلوں سے وابستہ سینئر کھلاڑیوں نے کھیلوں کی مشعل روشن کی۔ رنگا رنگ تقریب میں تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔ تقریب میں تمام صوبوں کی ثقافت کے رنگ بھی بکھرے نظر آئے، خٹک اور محسود قبائل کے روایتی رقص نے تقریب کے رنگ کو دوبالا کر دیا۔ ان بین الصوبائی گیمز میں مردوں کے 26 اور خواتین کے 11 کھیلوں میں مقابلے ہوں گے۔

شیئر: