Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گندے پانی سے جنازہ گزرنے کی تصویر کا نوٹس

اسلا م آباد...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے گٹر کے گندے پانی سے بھری گلی سے گزرتے جنازے کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کا نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کی توجہ تصویر کی طرف دلائی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لوگ جنازہ پڑھنے جا رہے ہیں اور ناپاک ہو گئے ۔ یہ غلاظت گندگی انسانی صحت اور پاکیزگی کے لئے خطرہ ہے۔انہوں نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل اور میڈیا سے استفسار کیا کہ یہ تصویر کس شہر کی ہے۔جس علاقے کی تصویر ہوئی اس علاقے کے رکن قومی اسمبلی اورکونسلر سب سے سوال کریں گے۔ ان سے سخت باز پرس کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:کراچی کو ایک ہفتے میں صاف کرنے کا حکم

شیئر: