واشنگٹن۔۔۔افغانستان میں امریکی سفیر جان بیس نے کہا ہے کہ جب تک طالبان کھلے دروازے سے اندر داخل نہیں ہوتے انھیں انتہائی شدید فوجی دباؤ کا سامنا رہے گا۔منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان میں امریکی سفیر جان بیس نے کہا کہ یہ بات اب طالبان پر منحصر ہے کہ وہ کیا بات پسند کرتے ہیں۔ افغانستان میں پائیدار امن کے حصول کیلئے لازم ہے کہ امن اور مفاہمت کا راستہ اختیار کیا جائے،تاہم اِس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ امریکا طالبان کے لیے میدان خالی چھوڑ دے گا۔ ایسا نہیں ہوگا کہ ہم افغان سکیورٹی فورسزسے کہیں کہ وہ اپنا کام بند کردیں۔انھوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ اور فوج کے مؤقف میں کوئی فرق نہیں، دونوں کا انداز مختلف ہوسکتا ہے ،تا ہم انکا مقصد اور پالیسی سمت ایک ہی ہے۔