Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلہن کا شادی سے انکار

لکھنؤ....بارات کے دروازے پر آتے ہی دولہا الٹیاں کرنے لگا۔ دلہے کو شراب کے نشے میں دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔ اس سے براتیوں میں کھلبلی مچ گئی۔ دلہن کو منانے کی لاکھ کوشش ہوئی لیکن وہ نہیں مانی۔ دلہن کا صاف کہنا تھا کہ جو لڑکا برات والے دن ہوش میں نہیں اس کا آگے کیا حال ہوگا۔ گھر والوں نے بھی لڑکی کی بات کی مخالفت نہیں کی۔ صبح دونوں فریقوں میں تھانے میں سمجھوتہ ہوگیا۔ دونوں نے ایک دوسرے کا سامان لوٹا دیا۔بھوجی پورہ کے دلپت پور گاؤں ساکن پرمانند گنگوار کے لڑکے چندرپال کی شادی اکتوبر میں بھوجپورا کے ہی پتو کی بیٹی راکھی سے طے ہوئی تھی۔ 19مارچ کو شادی ہونی تھی۔ لڑکی والوں نے نینی تال روڈ پر ودیانند آشرم کو شادی کیلئے بک کرلیا تھا۔ پیر کو شادی کی سبھی تیاریاں ہوگئی تھیں۔ پیر کی شب تقریباً 8 بجے بھوجی پورا تھانے کے پاس سے برات چلی۔ شادی کی جگہ تک پہنچتے پہنچتے براتیوں کے درمیان کئی مرتبہ شراب کے نشے میں جھگڑا ہوا۔ ودیانند آشرم پہنچنے کے بعد برات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک دروازے پر کھڑی رہی۔ لڑکی والوں نے دیکھا تو پتہ چلا کہ دولہا شراب کے نشے میں ہے اور الٹیاں کر رہا ہے۔ وہ ٹھیک سے چل تک نہیں پا رہا تھا۔ یہ بات دلہن کو پتہ چلی تو اس نے شادی کرنے سے صاف انکار کردیا۔ اس سے برات میں کھلبلی مچ گئی۔ دونوں فریقوں میں جھگڑا ہونے لگا۔ کسی نے’’یوپی 100‘‘ پر فون کردیا۔ اطلاع پر آئی پولیس دلہن والوں کی طرف سے ستیم گنگوار، منوج، گجیندر، آنند کو پکڑ کر لے گئی ۔چاروں کودوسرے روز چھوڑا گیا۔ دوسری جانب دولہے کے والد نے دولہے کے نشے سے انکار کیا ہے جبکہ دلہن کے والد نے کہا کہ دولہا شراب پئے ہوئے تھا۔ٹھیک سے چل بھی نہیں پا رہا تھا۔ ایسے میں کیسے لڑکی کی شادی کردیتے؟
 

شیئر: