نجران میں پلانٹ کو نشانہ بنانے کا دعوی بے بنیاد ہے، آرامکو
ریاض: نجران میں آرامکو کمپنی کے پلانٹ کو میزئل نشانہ بنانے کا دعوی بے بنیاد ہے۔ کمپنی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے پلانٹ کو نشانہ نہیں بنایا۔نجران میں کمپنی کی تمام تنصیبات معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔
حوثی باغیوں کا اس حوالے سے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔ واضح رہے کہ حوثی نواز میڈیا نے آج جمعرات کو جھوٹی رپورٹیں شائع کرکے دعوی کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے نجران میں آرامکو کے پلانٹ کو میزائل نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔