لندن ۔۔برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ روسی صدرپوٹین کا ہٹلر کے ساتھ موزانہ درست ہے۔برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اپوزیشن رہنما آئن آسٹن کے اس بیان سے اتفاق کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ روسی صدرورلڈ کپ کے انعقاد سے ملکی ساکھ کو ویسے ہی بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، جس طرح نازی رہنما ہٹلر نے 1936ء میں جرمنی میں اولمپک مقابلوں کے انعقاد سے کیا تھا۔واضح رہے کہ برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ سرگئی سکریپل اور ان کی بیٹی ژولیا پر ہوئے کیمیکل حملے کے بعد روس اور برطانیہ کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔