Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیر اعظم کا انتخاب چیف جسٹس کریں،شیخ رشید

اسلام آباد ... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری ملک سے باہر کوئی جائداد نہیں۔ نواز شریف ملک کے اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔ حکمرانوں کی ساری توجہ مال بنانے میں ہے۔ عمران خان کی مشاورت سے جو نگران وزیر اعظم آئے گا اسے مانیں گے ۔ خورشید شاہ یاد رکھیں سیاست میں حملہ آوروں کو معاف نہیں کرتا ۔ ایسے نگران وزیر اعظم نہیں مانتا جو نواز شریف کے ہاتھ کی گھڑی ہو ۔ ایک انٹرو یو میں شیخ رشید نے کہا کہ کٹھ پتلیوں کے ذریعے الزامات لگتے رہے تو تفصیلی وضاحت دوںگا۔ میں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی۔ فیصلہ میرے حق میں ہی آ ئے گا۔ خوشی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت کے باہر میرا ذکر کرتے ہیں۔ میں ان کے دلوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعظم کا انتخاب چیف جسٹس کریں ورنہ اس پر جھگڑا کھڑا ہو جائے گا ۔ پچھلے 2 دن سے مریم نواز میرے اوپر زبانی حملے کر رہی ہے لیکن ان سے الجھنا نہیں چاہتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بہت بڑا بحران ہے۔ نواز شریف اس ملک کی عدلیہ کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ نواز شریف فوج کی بدنامی کے ساتھ احتساب عدالت کو زمین بوس کرنا چاہتا ہے۔ چیئرمین نیب کو پہلے لالچ دی پھر نہیں مانا تو دھمکیاں دی گئیں۔ 
مزید پڑھیں:جوڈیشل مارشل لا لگایا جائے ،شیخ رشید

شیئر: