Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف جلاوطنی قبول نہیں کرینگے،مصدق ملک

 
اسلام آباد ..مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف جلا وطنی قبول نہیں کریں گے۔ جیل جانے کو ترجیح دینگے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جلا وطنی کی پیشکش کی محض باتیں ہو رہی ہیں۔ ایسی کوئی اطلاعات نہیں۔ اگر ایسی کوئی پیشکش ہوئی بھی تو اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نواز شریف کو جیل بھیجتی ہے تو وہ جیل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بات کرنا ٹکراو نہیں۔ درمیانی راستے کی باتیں کرنے والے بتائیں کہ وہ کون سا راستہ ہے۔70برس سے ملک میں یہی ہو رہا ہے۔ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں جو بھی غلط سائڈ پر کھڑا ہوتا ہے۔ تاریخ اس سے انتقام لیتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلئے عدالتوں میں گئے عدالت نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا۔
 

شیئر: