امن و استحکام ہی ہماری منزل ہے،فوجی ترجمان
راولپنڈی ...پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل روشنیوں کے شہر کراچی کو مزید جگمائے گا۔ٹوئٹر پر بیان میں فوجی ترجمان نے کہا کہ ہم پر مسلط کی گئی دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے۔انہوں نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر حکومت، پی سی بی ، غیر ملکی کھلاڑیوں، انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں اور پرعزم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ امن و استحکام کی جانب گامزن ہیں اور یہی ہماری منزل ہے۔ دریں اثنا وز یر ا علی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل منعقد کرانے کا وعدہ پورا کردیا۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوںنے کہا کہ پی ایس ایل فائنل ممکن بنانے اور اس کی تیاریوں میں اپنا کردار ادا کرنے والے ہر فرد کے شکر گزار ہیں۔ لوگوں کو خوشی مناتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔امید ہے کراچی میں اب مزید کرکٹ ہوگی۔