بیٹی نے سہیلی کے ساتھ ملکر باپ کو قتل کردیا
اندور۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے بان گنگا تھانہ علاقہ میں سانویر تحصیل کے نرورگاؤں میں بیٹی نے اپنی سہیلی سے مل کر باپ کو قتل کردیا۔ باخبرذرائع کے مطابق دیویندر ترویدی کا قتل اس کی بیٹی پریتی اپنی سہیلی سونو کے ساتھ مل کر لوہے کی سلاخ سے باپ پر حملہ کرکے قتل کردیا۔قتل کے بعد آخری رسومات ادا کرنے کی تیاری کررہی تھی کہ پڑوسیوں کوشک ہوا اور انہوں نے پولیس کو مطلع کردیا۔ موقع پر پہنچی پولیس کو پریتی نے گمراہ کرتے ہوئے بتایا کہ والد کی موت غسل خانے میں گرنے سے ہوئی جس کے بعد پولیس واپس چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق مقتول کے بھتیجے نے پولیس کو فون پر حقیقت حال سے آگاہ کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پریتی اور اس کی سہیلی سونو کو باپ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ تحقیقات کے دوران پریتی نے اقبال جرم کرلیا۔پولیس نے 50سالہ دیویندر ترویدی کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور بیٹی اور اس کی سہیلی پر قتل کا مقدمہ دائر کرکے جیل بھیج دیا۔